دفن کے35دن بعد بھی میت صحیح سلامت حالت میں موجود تھی

دفن کے35دن بعد بھی میت صحیح سلامت حالت میں موجود تھی

قا ہرہ: دفن کے 35دن بعد جب ایک شخص کی قبر کھولی گئی تو اس کی میت صحیح سلامت حالت میں موجود تھی،تفصیلات کے مطابق مصر میں ایک شخص کی وفات ہو گئی ،تو وفات کے 35دن بعد اسکے خاندان نے قبر کشائی کی درخواست کی، اس درخواست کرنے کی وجہ وہ خواب تھے جب میں فوت ہونے والا شخص عبدالوہاب اپنے رشتے داروں کے کہ رہا تھا کہ مجھے اُس جگہ دفن کیا جائے جہان میں عبادت کرتا تھا
پبلک پراسیکیوٹر نے اس خواہش کا احترام کیا اور میڈیکل بورڈ کی زیر نگرا نی میں قبر کشائی کی گئی تو سب حیران رہ گئے۔ میت مکمل طور پر سالم تھی اور اس میں کوئی تعفن بھی نہیں تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عبدالوہاب کو جب مرا ہوا سمجھا گیا وہ اس کے پینتیس دن بعد تک نہیں مرا تھا، لیکن دوسری رائے یہ ہے کہ 35دن تک اس طرح زندہ رہنا ممکن نظر نہیں آتا ۔یہ اللہ تعالیٰ کے معاملات اور اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتے ہیں۔