وہ مشہور شخصیات جو دائرہ اسلام میں داخل ہو گئیں

وہ مشہور شخصیات جو دائرہ اسلام میں داخل ہو گئیں

لاہور:اگرچہ یہ کہا جا تا ہے کہ فنکار سرحدی اور مذہبی حدود سے بالا تر ہوتے ہیں لیکن مذہب ہر ایک کی زندگی کا اہم معاملہ ہے۔تا ہم کچھ ایسے فنکار بھی ہیں جنہوں نے اپنا مذہب چھوڑ کر اسلام کو اپنا لیا۔
دھرامیندرا


بالی ووڈ اداکار دھرامیندرا اپنی اداکاری کی وجہ سے خاصی شہرت رکھتے ہیں اور نہ صرف رومینٹک کردادروں کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں بلکہ ایکشن بھی ان کی وجہ شہرت ہے۔اس اداکار کی شادی پرکاش کور سے ہوئی تھی لیکن فلمی دنیا میں آنے کے بعد اداکار کو فلمسٹار ہیما مالنی سے محبت ہو گئی لیکن ہندو مذہب کے مطابق وہ دوسری شادی ہر گز نہیں کر سکتے تھے موصوف نے ہندو مذہب چھوڑ کر 1979میںاسلام کو اپنا لیا۔اسلام میں چونکہ ایک سے زائد شادیوں کی اجازت ہے لہذا دھرمیندرا نے ہیما مالنی سے شادی کر لی لیکن کچھ عرصہ بعد موصوف اسلام سے منحرف ہو گئے ۔
شرمیلا ٹیگور(بیگم عائشہ سلطانہ)


شرمیلا ٹیگور نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام بیگم عائشہ سلطانہ رکھ لیا۔بیگم عائشہ نے اس وقت اسلام قبول کیا جب وہ منصور علی کی محبت میں گرفتار ہوئیں ۔شادی سے قبل شرمیلا کو اسلام قبول کرنا پڑا۔منصور علی سے ان کی شادی کامیاب رہی اور ان کے تین بچے سیف علی خان ،سوہا علی خان اور صبا علی خان ہیں۔
اے ۔آر۔رحمن


بھارتی موسیقار،گلوکار اور شاعر اے آر رحمن کے نام سے کون واقف نہیں۔اللہ رکھا رحمن(اے۔آر۔رحمن)کی ماں صوفی اِزم سے بہت متاثر تھیں۔گو رحمن پہلے خدا کے(کسی بھی مذہب کو لے کر)وجود پر یقین ہی نہیں رکھتے تھے لیکن پھر 1984میں اس وقت اسلام قبول کر لیا جب ان کی بہن بہت بیمار ہوئیں اور وہ اسلام کی تعلیمات سے بہت متاثر ہوئے۔اللہ رکھا کا پیدائشی نام اے۔ایس تھا۔
امرتا سنگھ


امرتا سنگھ ایک سکھ فیملی سے تعلق رکھتی تھیں اور بالی ووڈ میں کئی ہٹ فلمیں دینے کے بعد امرتا نے سیف علی خان سے شادی کا فیصلہ کیا اور تب اسلام بھی قبول کر لیا۔13سال بعد 2004میں دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ور سیف نے بعد میں کرینہ کپور سے شادی کر لی تا ہم سیف کی نئی بیوی نے اسلام قبول نہیں کیا ۔
جہان گیر وکیل(محمد جہانگیر عطاری)


جہان ایک بھارتی انڈین ٹی وی کے اداکار تھے ۔ٹی وی سیریل بالیکا ودھو میں جہانگیر کے کردار نے جان ڈال دی اور سیریل 2008میں نمبر ون سیریل رہا۔لیکن بعد ازاں اس اداکار نے اسلام قبول کر لیا اور اپنا نام محمد جہانگیر عطاری رکھ لیا۔
دی انڈر ٹیکر (محمد اسماعیل)


امریکن اداکار اور ریسلر جو اپنے ریسلنگ نام دی انڈرٹیکر سے زیادہ مشہور ہیں نے اپنے ریسلنگ کرئیر کا آغاز 1984میں کیا۔اسماعیل کا پیدائشی نام Mark Williamتھا لیکن اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا(وکی پیڈیا کے مطابق) اور اپنا نام محمد اسماعیل رکھ لیا۔
Carley Watts


Carleyایک انگلش ماڈل تھیں ۔1991میں انگلینڈ میں پیدا ہوئیںاور ماڈلنگ میں شاندار کرئیر بنایا لیکن محمد صلاح سے شادی کے وقت اسلام قبول کر لیا۔
یوسف یوحنا


یوسف یوحنا کرکٹ کی دنیا کا ایک منفرد نام ہے ۔یوسف نے پاکستان کرکٹ ٹیم میں بہت نا م بنایا اور بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کی ۔یوسف پہلے عیسائیت سے تعلق رکھتے تھے لیکن پھر اسلام قبول کیا اور اپنا نام محمد یوسف رکھ لیا۔