سرمایہ کاری کے لیے بھارت کی بجائے پاکستان کو منتخب کریں، عالمی ماہرین کا مشورہ

 سرمایہ کاری کے لیے بھارت کی بجائے پاکستان کو منتخب کریں، عالمی ماہرین کا مشورہ

واشنگٹن :ماہرین نے معیشت نے بین الاقوامی سرمایہ کار کمپنیوں کو بھارت کے بجائے پاکستان میں سرمایہ کاری کا مشورہ دیدیا ہے۔امریکی جریدے بیرنز ایشیا نے یہ رپورٹ امریکا اور یورپ کے ممتاز انویسٹ کمپنیوں کی رائے کی روشنی میں شائع کی ہے،جس میں بین الاقوامی کمپنیوں سے کہا گیا ہے کہ بھارت کو بھول جائیں پاکستان میں سرمایہ لگائیں۔

امریکی کمپنی اسٹنلے مورگن کے سی ای او نے کہا ہے کہ سرمایہ کار بھارتی معیشت کے حجم کی وجہ سے پاکستان جیسے ملکوں کو نظر انداز کردیتے ہیں، جہاں شرح نمو بھارت سے کہیں بہتر ہے، پاکستان بنگلا دیش اور سری لنکا میں تجارت اور اسٹاک مارکیٹیں زیادہ بہتر نتائج دے رہی ہیں۔