کھاریاں میں اسکول ٹیچر جلاد بن گیا، طالب علم کو بری طرح پیٹ ڈالا

کھاریاں میں اسکول ٹیچر جلاد بن گیا، طالب علم کو بری طرح پیٹ ڈالا

کھاریاں: قوم کے معمار مستقبل کے معمار روں پر ظلم ڈھانے لگے۔  کھاریاں میں استاد نے نویں جماعت کے طالب علم کو سبق یاد نا کرنے پروحشیانہ تشدد کرتےہوئے بازو اور ہاتھ کی انگلی توڑ دی ۔ بچے کے والدین استاد کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے تھانے پہنچ گئے۔

سرائے عالمگیر کے علاقے کھاریاں میں نجی اسکول کے ٹیچر نے نویں جماعت کے طالب علم کو سبق یاد نا کرنے پروحشیانہ تشدد کرتےہوئے بازو اور ہاتھ کی انگلی توڑ دی۔بچے کے والدین نے استاد کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کیلئے تھانہ صدرکھاریاں میں درخواست دےدی ،پولیس کے مطابق تشدد کانشانہ بننے والے طالب علم سجاول کو میڈیکل رپورٹ کے لئے سول اسپتال کھاریاں بھجوادیا گیا،واقعے کے بعد متاثرہ طالب علم کے والدین نے حکومت اور محکمہ تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ تشدد کے مرتکب استاد کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی جائے۔

مصنف کے بارے میں