بلائنڈ ورلڈکپ:شاہینوں انگلینڈ کو147رنز سے شکست دیکرفائنل میں پہنچ گئے

بلائنڈ ورلڈکپ:شاہینوں انگلینڈ کو147رنز سے شکست دیکرفائنل میں پہنچ گئے

نئی دہلی : بھارت میں جاری دوسرے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 147 رنز سے شکست دے کر پاکستان فائنل میں پہنچ گیا۔پاکستان کے 309 رنز کے جواب میں انگلینڈ 7 وکٹوں پر صرف 162 رنز بنا سکا۔ قومی کھلاڑیوں بدر منیر اور اسرار حسن کی سنچریوں نے ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا ۔قومی ٹیم کے اوپنر بدرمنیر103 اور اسرار حسن143 رنز کی شانداراننگز کھیلی۔محمد ظفر نے 17 رنز کے عوض 2 شکار کیے۔

پیر کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ بلائنڈ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اب تک ناقابل شکست رہی ہے۔ قومی بلائنڈ ٹیم نے ورلڈ کپ کے دوران ویسٹ انڈیز کے خلاف عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا تھا۔پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور 372 بنایا تھا، جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 191 رنز بنا سکی اور پاکستان نے میچ میں 182 رنز کے بھاری مارجن سے فتح سمیٹ لی تھی۔

مصنف کے بارے میں