جولی ایل ایل بی 2نے پہلے دن توقعات کے مطابق بزنس کر لیا

جولی ایل ایل بی 2نے پہلے دن توقعات کے مطابق بزنس کر لیا

ممبئی:اکشے کمار کی فلم جولی ایل ایل بی 2کا جہاں شایقین کو انتظار تھا وہیں خود اکشے بھی اس کی نمائش کے لیے بے تابی سے انتظار کر رہے تھے اور اس فلم کے بارے میں کافی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ فلم پہلے دن ہی 12سے14کروڑ کا بزنس کرے گی ۔

جمعے کو ریلیز ہونے والی اس فلم نے واقع ہی پہلے دن 13سے14کروڑ کا بزنس کیا جو کہ توقعات کے عین مطابق تھا۔اکشے کی اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ فلم کی شوٹننگ صرف 40 دن میں مکمل کی گئی تھی ۔عامر اور شاہ رخ کی فلموں کے کروڑوں کمانے کے بعد اب اکشے کو بھی بے تابی سے انتظار تھا کہ وہ سینما گھروں کی زینت بنیں اور داد وصول کریں ۔


واضح رہے کہ 2016میں اکشے کمار کی تین فلمیں رستم،ائیر لفٹ اور ہاﺅس فُل 3ریلیز ہوئیں تھیں اور یہ تینوں فلمیں ہی کامیاب رہی تھیں۔سال2017کا آغاز تو اچھا ہوا ہے اب آئندہ آنے والی فلمیں کیسی ثابت ہوں گی اس کا فیصلہ وقت کرے گا۔