بالی ووڈ اسٹار نیل نتین مکیش اپنی قریبی دوست رکمینی سہائے کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار نیل نتین مکیش اپنی قریبی دوست رکمینی سہائے کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

بالی ووڈ اسٹار نیل نتین مکیش اپنی قریبی دوست رکمینی سہائے کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار نیل نتین مکیش اپنی قریبی دوست رکمینی سہائے کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

بالی ووڈ اسٹار نیل نتین مکیش نے طویل معاشقے کے بعد قریبی دوست رکمینی سہائے سے شادی رچالی جس کے لیے گزشتہ روز ان کی شادی کی تقریب بھارتی شہر اودھے پور میں ہوئی جس میں رشتے داروں، دوستوں اور معروف فلمی ستاروں نے شرکت کی ۔

شادی کی تقریب میں دُلہا گولڈن رنگ کی شیروانی اور دُلہن نے روایتی لال رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا ہوا تھا جس میں دونوں کی جوڑی انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہی تھی جب کہ اداکار کی شادی کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے اور اداکار کی دُلہن کے ساتھ سیلفی کی تصویر بھی مقبول ہورہی ہے۔ اس سے قبل اداکار نیل نتین مکیش کی 8 فروری کو ہونے والی مہندی اور سنگیت کی رسم میں رشی کپور نے بھی شرکت کی تھی ۔