اداکارہ ریما نے خبروں کی تردید کردی

لاہور : اداکارہ ریما کے سیکریٹری دستگیر کا کہنا ہے کہ اداکارہ ریما کے حوالے سے چھپنے والی بے بنیاد خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

اداکارہ ریما نے خبروں کی تردید کردی

لاہور : اداکارہ ریما کے سیکریٹری دستگیر کا کہنا ہے کہ اداکارہ ریما کے حوالے سے چھپنے والی بے بنیاد خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔سرکاری خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق فلم اسٹار اور ہدایت کارہ ریما خان کے سیکریٹری دستگیر نے کہا ہے کہ اخبارات میں میڈم ریما کے حوالے سے جوبے بنیاد خبریں اور بیانات چھپتے ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔


 

ریما کے سیکریٹری کے مطابق میری شوبز صحافیوں سے درخواست ہے کہ وہ بے بنیاد خبریں چھاپنے سے پرہیز کریں۔دستگیر نے ایورنیو اسٹوڈیو میں دوران ملاقات بتایاکہ ریما خان ان دنوں امریکا میں ہیں، وہ آئندہ ماہ پاکستان آ کر باقاعدہ پریس کانفرنس کر کے تازہ حالات سے عوام کو آگاہ کریں۔