آئندہ 24 گھنٹوں کے موسم کی پیشگوئی

اسلام آباد : محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے موسم کی پیشگوئی

اسلام آباد : محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو ریکارڈ کئے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق استور میں درجہ حرارت منفی12 ڈگری سینٹی گریڈ، اسکردو منفی10، کالام منفی08، پاراچنار منفی 07، گوپس منفی06، چترال منفی 05، مالم جبہ اور دیر میں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا، جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ہے