اداکار گووندا نے کرن جوہر کوحاسد اور خطرناک قرار دے دیا

ممبئی: ماضی کے معروف لیجنڈری اداکار گووندا نے کرن جوہر کوہدایتکار ڈیوڈ دھون سے زیادہ حاسد اور خطرناک قرار دے دیا۔

اداکار گووندا نے کرن جوہر کوحاسد اور خطرناک قرار دے دیا

ممبئی: ماضی کے معروف لیجنڈری اداکار گووندا نے کرن جوہر کوہدایتکار ڈیوڈ دھون سے زیادہ حاسد اور خطرناک قرار دے دیا۔


بالی ووڈ اسٹار گووندا 3 سال کے وقفے کے بعد فلم ’’آگیا ہیرو‘‘ سے بالی ووڈ میں  واپسی کررہے ہیں لیکن فلم کی تشہیری مہم کے دوران صحافی کے کرن جوہر سے متعلق سوال پرآگ بگولہ ہوگئے اور کرن جوہر کو حاسد اور خطرناک انسان قرار دے دیا۔ گوندا کا کہنا تھا کہ فلم نگری میں کرن جوہر کی وجہ سے ہی گروپنگ ہے اور وہ اپنے گروپ سے باہر کے کسی بھی اداکار سے بات کرنا گوارا نہیں کرتا اور نہ ہی کسی کی پرواہ کرتا ہے جب کہ کرن خود کو سب کا مخلص اور معصوم دکھاتا ہے لیکن وہ ڈیوڈ دھون سے زیادہ حسد کرنے والا خطرناک انسان ہے۔

گووندا نے کہا کہ کرن جیسے سب سے ملتا ہے ویسا ہے نہیں کیوں کہ اس نے  مجھے نیچا دکھانے اور میری فلم کا بزنس متاثرکرنے کے لیے میری فلم کے فوری ایک ہفتے بعد ورن دھون کی فلم ’’بدری ناتھ کی دلہنیا‘‘ کی نمائش کی تاریخ رکھی ہے۔