عالمی سرمایہ کار وں کے لیے پاکستان بھارت سے بھی بہتر ملک قرار

عالمی سرمایہ کار وں کے لیے پاکستان بھارت سے بھی بہتر ملک قرار

لاہور: عالمی شہرت یافتہ مالیاتی ادارے مورگن اسٹینلے نے سرمایہ کاری کےلئے پاکستان کی معیشت کو بھارت سے بہتر قرار دیتے ہوئے عالمی سرمایہ کاروں پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کی خاموش اور تیزی سے ترقی کرتی معیشت سے فائدہ اٹھائیں۔

مورگن اسٹیلنے نے اپنی ایشیائی معیشت پر جاری اپنی تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان بنگلہ دیش اور سری لنکا ایشیا کی تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت ہیں۔ پاکستان میں اس وقت مہنگائی کا جن قابو میں ہے، بجٹ خسارہ کم ہوچکا ہے اور سب سے اہم دہشت گردی نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔

رپورٹ میں مستقبل کی پیش بندی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ٹرانسپورٹ اور انرجی میں چین کی سرمایہ کاری پاکستانی معیشت مزید ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔

عالمی ادارے نے یہ بھی مانا ہے کہ پاکستانی سٹاک مارکیٹ کا پچاس ہزار کی تاریخی سطح کو عبور کرنے سے بھی معاشی مستقبل میں بہتری کے نمایاں آثار واضح ہیں۔

مصنف کے بارے میں