کریس گیل کو مسلسل دوسرے میچ میں ناکامی کا سامنا

دبئی: پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنیوالے جارحانہ اوپنر بلے باز کریس گیل ایک مرتبہ پھر ناکام ہو گئے ۔

کریس گیل کو مسلسل دوسرے میچ میں ناکامی کا سامنا

دبئی: پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنیوالے جارحانہ اوپنر بلے باز کریس گیل ایک مرتبہ پھر ناکام ہو گئے ۔ ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے بلے باز کریس گیل اپنی جارحانہ بلے بازی کی وجہ سے خاصے مشہور ہیں۔ ان دنیائے کرکٹ کی لیگوں میں قیمتی کھلاڑی کی حیثیت سے خریدا جاتا ہے، مگر وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے دونوں ایڈیشنز میں اب تک ناکام نظر آئیں ہیں۔


گزشتہ پی ایس یل میں وہ لاہور قلندرز کی نمائندگی کر رہے تھے جہاں انہیں کوئی خاص کامیابی نہ ملی ، تاہم اس سال وہ کراچی کنگز کے کھلاڑی کی حیثیت سے پی ایس ایل کا حصہ ہیں اور مسلسل دوسرے میچ میں ناکام ہو ئے ہیں۔ گزشتہ روز پشاور زلمی کیخلاف میچ میں وہ 9گیندوں پر صرف 2 رنز بنا سکے جبکہ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ میں وہ 14 گیندوں پر 10 رنز بنا کرآوٹ ہو گئے۔