ہم نے ہمیشہ عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کیا، کوشش ہے صاف پانی کی فراہمی ممکن بنائی جائے:رانا ثناءاللہ

ہم نے ہمیشہ عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کیا، کوشش ہے صاف پانی کی فراہمی ممکن بنائی جائے:رانا ثناءاللہ

ہم نے ہمیشہ عدلیہ کے فیصلوں۔۔۔وزیرقانون رانا ثناءاللہ نے اہم بیان دیدیا

۔۔۔۔۔۔

لاہور:وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کیا ہے،کسی بھی معاشرے میں عدلیہ کا احترام ضروری ہے جبکہ ہماری کوشش ہے کہ صاف پانی کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے۔

صاف پانی کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے صاف پانی کی فراہمی کوممکن بنایاجائے،کیونکہ کسی بھی معاشرے میں پہلے انصاف پھرصاف پانی کی فراہمی ضروری ہے۔


رانا ثنااللہ نے کہا کہ کچھ عناصر سپریم کورٹ کے ریمارکس کوسیاسی مقاصدکیلئے استعمال کرتے ہیں ،فیصلے میں ایسی بات نہیں ہونی چاہئے جسے مخالفین پوائنٹ سکورننگ کیلئے استعمال کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صاف پانی کی طرح انصاف کی فراہمی بھی ضروری ہے،جہاں کہیں بھی کوئی کمی یا کوتاہی ہے اور اگر اس کی نشاندہی کی جاتی ہے تو اس کو خلوص نیت سے پورا کیا جائے گا۔