’رانا ثناءاللہ کا بیان مکمل جھوٹ اور من گھڑت‘وزیرقانون پنجاب کے بیان پر سپریم کورٹ بھی میدان میں آگئی

’رانا ثناءاللہ کا بیان مکمل جھوٹ اور من گھڑت‘وزیرقانون پنجاب کے بیان پر سپریم کورٹ بھی میدان میں آگئی

لاہور:سپریم کورٹ نے رانا ثناءاللہ کے بیان پر وضاحت جاری کرتے ہوئے صوبائی وزیرقانون کے بیان کو مکمل جھوٹ اور من گھڑت قرار دیدیا۔

ذرائع کے مطابق ترجمان سپریم کورٹ نے رانا ثناءاللہ کے بیان کہ چیف جسٹس نے آئندہ حکومت (ن )لیگ کی ہونے کی امید ظاہر کی ہے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا اورصوبائی وزیر کا بیان مکمل جھوٹ اور من گھڑت ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے ترجمان کی تردید سے پہلے رانا ثناءاللہ نے موقف اپنایا تھا کہ اللہ کرے چیف جسٹس کی خواہش پوری ہو اور نوازلیگ الیکشن جیتے، الیکشن میں فتح ملی تو اگلا وزیر اعظم نواز شریف کی خواہش پر بنے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ تھا کہ عدالتوں کے بارے میں بیانات نہیں دے رہے،آج کی پیشی دلیل ہے عدالت کی عزت کرتے ہیں،ججز نے پنجاب حکومت کی تعریف کی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو عدالت کے سامنے پیش ہونے پر سپریم کورٹ نے سراہا۔