الیکشن کمیشن سندھ نے فاروق ستار کے بجائے خالد مقبول صدیقی کو سینیٹ ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار دے دیا

الیکشن کمیشن سندھ نے فاروق ستار کے بجائے خالد مقبول صدیقی کو سینیٹ ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار دے دیا


کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سے سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا اختیار چھن گیا ہے اور اب صوبائی الیکشن کمیشن نے خالد مقبول صدیقی کو سینیٹ ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا اختیار نہیں جس کے بعد نسرین جلیل کے کاغذات نامزدگی کو منظور کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کچھ دنوں سے متحدہ قومی موومنٹ کے میں ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے رابطہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا کہ فاروق ستار سے سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا اختیار واپس لیا جائے تاہم بعد میں وہ خط واپس لے لیا گیا تھا۔