فاروق ستار نے پارٹی اجلاس چیلنج کرنے کی دھمکی دیدی

فاروق ستار نے پارٹی اجلاس چیلنج کرنے کی دھمکی دیدی

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے پارٹی کے سربراہ فاروق ستار کو دھوکہ دے دیا، خالد مقبول صدیقی کے جاری ٹکٹوں پر کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے جس کا کہنا ہے کہ میرے بغیر ہونے والے اجلاس چیلنج ہوسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے سینیٹ امیدواروں کے ٹکٹ جاری کرنے پر فاروق ستار نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔ الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مجھے اطلاع دیئے بغیر پارٹی کی میٹنگ بلائی گئی تاہم میں ان تمام اجلاسوں کی تفصیلات طلب کرسکتا ہوں اور پارٹی آئین کی شق 7 سی سے خالد مقبول کو محدود کرسکتا ہوں۔فاروق ستار نے کہا کہ کاغذات نامزدگی منظور کرنے پر مجھے تحفظات ہیں، پارٹی آئین کے تحت مجھے یہ پوچھنے کا اختیار ہے، ریٹرنگ افسر سے پوچھا کہ سربراہ کا خط کہاں ہے۔
خیال رہے کہ خالد مقبول صدیقی کی جانب سے جاری کردہ ٹکٹس پر الیکشن کمیشن نے رابطہ کمیٹی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے۔