اینڈرائیڈ ”نوگٹ “ نے مقبولیت کا ریکارڈ قائم کر دیا

اینڈرائیڈ ”نوگٹ “ نے مقبولیت کا ریکارڈ قائم کر دیا

نیویارک: سمارٹ فونز کی دنیا میں گوگل کا آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ نوگٹ پہلی بار مارکیٹ میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا اینڈروئیڈ ورژن بن گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گوگل نے اس ماہ کے اینڈرائیڈ مارکیٹ شیئر سے متعلق تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ جس کے مطابق نوگٹ پہلی بار مارکیٹ میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا اینڈروئیڈ ورژن بن گیا ہے۔نوگٹ کو یہاں تک پہنچنے میں 18 ماہ لگے۔ اسے اگست 2016 میں لانچ کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے مارش میلو سب سے زیادہ استعمال ہونے والا اینڈروئیڈ ورژن تھا۔
نوگٹ اس وقت 28.5 فیصد اینڈروئیڈ ڈیوائسز میں انسٹال ہے۔پہلے یہ شرح 26.4 فیصد تھی۔ پچھلے ماہ مارش میلو 28.6 فیصد اینڈروئیڈ ڈیوائسز پر انسٹال تھا۔ اب یہ شرح گر کر 28.1 فیصد ہوگئی ہے۔ لولی پاپ اس وقت 24.6 فیصد اینڈروئیڈ مارکیٹ پر چھائی ہو ئی ہے۔
اوریو کا مارکیٹ شیئر بڑھ رہا ہے جبکہ دوسرے ورژن مارکیٹ کھو رہے ہیں۔ اوریو نے اس ماہ 1 فیصد مارکیٹ شیئر کو پار کر لیا ہے۔ اوریو اس وقت 1.1 فیصد مارکیٹ شیئر پر قابض ہو چکا ہے۔