ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو فارغ کر دیا

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو فارغ کر دیا

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے پارٹی سربراہ فاروق ستار کو کنونیر شپ کے عہدے سے فارغ کر دیا۔
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ فاروق ستار نے دھوکے سے ایم کیو ایم کی سربراہی سنبھالی اور پارٹی آئین میں من مرضی کی تبدیلیاں کیں ۔کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ فاروق رابطہ کمیٹی کے اعتما د کو نقصان پہنچایا۔ الیکشن کمیشن میں ایم کیوایم کی رکنیت فاروق ستار کی غلطیوں کی وجہ سے منسوخ ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ فاروق ستار پر بہت سے الزامات ہیں۔انہوں نے کہا کہ فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کو بتائے بغیر ارکان کو چننے اور فارغ کرنے کے اختیارات اپنے ہاتھ میں لے لیے۔پورا کراچی سمجھا جارہا تھا لیکن فاروق ستار سمجھنے کو تیار نہ ہوئے۔
کنور نوید جمیل نے کہا کہ بطور کنونیر انہوں نے اپنے اختیارات کا غلط استعما ل بھی کیا۔ ان وجوہات کی بنا پر رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو بطو کنونیر فارغ کردیا ہے اور ان کی پارٹی رکنیت بھی معطل کر دی گئی ہے۔ نوید جمیل نے مزید کہا کہ خدمت خلق فاو¿نڈیشن (کے کے ایف) ایک فلاحی ادارہ ہے، فارو ق ستار اس کے چیف ٹرسٹی ہیں، لیکن کے کے ایف تباہ ہوگئی، رابطہ کمیٹی کہتی رہ گئی، کچھ نہ کیا گیا۔
۔