چوہدری نثار تحریک انصاف میں آجائیں تو اچھا ہے ، عمران خان

چوہدری نثار تحریک انصاف میں آجائیں تو اچھا ہے ، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست میں بعض اوقات دل بڑا کرنا پڑتا ہے، چوہدری نثار تحریک انصاف میں آجائیں تو اچھا ہے لیکن آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے پر بھی ان کی حمایت کریں گے۔


انہوں نے ایک مرتبہ پھر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے اتحاد کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو سے اتحاد کا مطلب آصف زرداری سے اتحاد ہے جو ناممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 6 سینیٹرزکے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے، مولانا سمیع الحق ہمارے اتحادی ہیں، اضافی ووٹ ان کودے سکتے ہیں۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ایک شخص نے سینیٹ ٹکٹ کے لیے 40 کروڑ روپے کی پیشکش کی، اقتدار میں آکر سینیٹ کا الیکشن براہ راست کرائیں گے۔