سازش بے نقاب ہوگئی ، بلی تھیلے سے باہر آگئی ، فاروق ستار

سازش بے نقاب ہوگئی ، بلی تھیلے سے باہر آگئی ، فاروق ستار

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کے اراکین کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پتہ چل گیا کہ مسئلہ سینیٹ کی سیٹ کا نہیں تھا بلکہ ایم کیوایم پاکستان کی سربراہی کا تھا۔
عہدے سے برطرف ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ سازش بے نقاب ہوگئی ، بلی تھیلے سے باہر آگئی ، آج مجھے نہیں بلکہ ایم کیوایم کے ایک وفادر کارکن کو نکالا گیا، لیکن میں نہیں پوچھوں گا کہ مجھے کیوں نکالا۔ فاروق ستا ر نے کہا کہ میں مفاد پرستوں کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ ہوں۔
واضح رہے کہ کچھ دیر قبل ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو کنونیر شپ سے ہٹانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ فاروق ستار دھوکے سے ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ بنے، اور انہوں نے رابطہ کمیٹی کے اعتماد کو نقصان پہنچایا۔