غیر ملکی سکیورٹی ماہرین پی ایس ایل فائنل کے انتظامات سے مطمئن

غیر ملکی سکیورٹی ماہرین پی ایس ایل فائنل کے انتظامات سے مطمئن

کراچی : غیرملکی سیکیورٹی ماہرین نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لئے کیے جانے والے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کر دیا۔
کراچی میں پی ایس ایل فائنل کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران غیرملکی سیکیورٹی ماہر رگ ڈیکاسن نے کہا کہ آج مختلف سیکیورٹی ایجنسیوں نے بریفنگ دی جب کہ فائنل کے لئے سیکیورٹی انتظامات حوصلہ افزا ہے۔
رگ ڈیکاسن نے کہا کہ پی ایس ایل کے لیے سیکیورٹی انتظامات پہلا قدم ہے، سیکیورٹی کے انتظامات سے مطمئن ہوں جو کہ بین الاقوامی معیار کے ہیں اور اس حوالے سے 7 روزمیں رپورٹ دوں گا۔ خیال رہے کہ ریگ ڈیکاسن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (فیکا) کے ساتھ منسلک ہیں اور وہ سیکیورٹی انتظامات سے متعلق اپنی رپورٹ آئی سی سی کو بھیجیں گے۔