کرد باغیوں کے حملے سے 11 ترک فوج ہلاک

کرد باغیوں کے حملے سے 11 ترک فوج ہلاک

انقرہ : شمالی شام میں کرد باغیوں کے حملے سے 11 ترک فوجی ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ایک کارروائی کے دوران 9 ترک فوجی مارے گئے جبکہ 2فوجی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک گئے اور اس حملے میں 11 ترک فوجی زخمی بھی ہوئے۔ حال ہی میں ترک صدر نے طیب ایردوآن نے دعویٰ کیا تھا کہ شمالی شام میں کردوں کے خلاف کارروائی کے دوران 1141 کرد جنگجوو¿ں کو ہلاک یا زخمی یا زخمی کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ترک فوج20 جنوری سے شمالی شام کے علاقے عفرین میں کرد شدت پسندوں کے خلاف زمینی اور فضائی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔