شہباز شریف کی 3 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت ختم

شہباز شریف کی 3 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت ختم
کیپشن: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہباز شریف کی درخواست پر ان کی قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت ختم کی۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی قومی اسمبلی کی 3 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت ختم کر دی۔نوٹیفیکیشن کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی قانون و انصاف، اطلاعات اور امور کشمیر کمیٹیوں کی رکنیت ختم کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہباز شریف کی درخواست پر ان کی قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت ختم کی۔

خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ہیں اور وہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔

حکومت شہباز شریف کو کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کیلئے قانونی راستے کی تلاش میں ہے جب کہ فواد چوہدری متعدد بار شہباز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کر چکے ہیں۔