اشرف غنی نے طالبان کو افغانستان میں دفتر کھولنے کی پیشکش کر دی

اشرف غنی نے طالبان کو افغانستان میں دفتر کھولنے کی پیشکش کر دی
کیپشن: افغانستان میں پائیدار امن واپس لائیں گے، افغان صدر۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

ننگر ہار: افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو افغانستان میں اپنا دفتر کھولنے کی پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں پائیدار امن ضرور لائیں گے۔

ننگر ہار میں خطاب کرتے ہوئے افغان صدر کا کہنا تھا کہ افغان حکومت طالبان کو کابل، قندھار یا ننگرہار کہیں بھی ان کا دفتر دے سکتے ہیں اور افغانستان میں پائیدار امن واپس لائیں گے۔

افغان صدر کی پیشکش پر ردعمل میں طالبان قطر دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ طالبان کے سرکاری سیاسی دفتر کا مطالبہ واضح ہے۔ طالبان دوحا سیاسی دفتر کے لیے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی حمایت چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان صدر کی اصل بات سے ہٹ کر کی گئی پیشکش امن کے لیے جاری کوششوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔