ابرار الحق کے میوزیکل کنسرٹ میں بھگدڑ،متعدد افراد زخمی

ابرار الحق کے میوزیکل کنسرٹ میں بھگدڑ،متعدد افراد زخمی
کیپشن: تصویر ٹوئٹر

ملتان: پرانا شجاع آباد روڈ پر ہاﺅسنگ کالونی گراﺅنڈ میں میوزیکل کنسرٹ کے دوران جھگڑا ہوا، جھگڑے کے باعث کئی افراد زخمی ہو گئے۔

ابرار الحق کی پرفارمنس کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور شائقین میں لڑائی ہوئی، کنسرٹ میں بھگڈر مچ گئی جس سے سیکیورٹی اہلکار اور کئی نوجوان زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اہلکار اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ انتظامیہ نے گراﺅنڈ کی لائٹیں بند کردیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔