سابق ایم این اے رانا ممتاز نون انتقال کر گئے

سابق ایم این اے رانا ممتاز نون انتقال کر گئے
کیپشن: تصویر بشکریہ فیس بک

کہروڑپکا:سابق ایم این اے رانا ممتاز نون انتقال کر گئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی رانا ممتاز نون ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگئے۔

ممتاز نون کے بیٹے رانا سمیر نون نے بتایا کہ ان کے والد کو علی الصبح ہارٹ اٹیک ہوا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

رانا ممتاز نون کی نماز جنازہ ناقابل واہ میں ساڑھے تین بجے ادا کی جائے گی۔خیال رہے کہ رانا ممتاز نون 1993 میں پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔