آئی ایم ایف سے معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں:اسد عمر

آئی ایم ایف سے معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں:اسد عمر
کیپشن: تصویر نیو نیوز سکرین گریب

پشاور:وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور چیمبر آف کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم اور پاکستان کے اعدادوشمار کے فرق میں کمی آئی ہے ،جس کے بعد آئی ایم ایف نے اپنی پوزیشن بدلی ہے ،ان سے اچھا معاہدہ ہوگا۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے ، اس معاہدے کو آخری بنائیں،ٹیکس نیٹ کو دائرہ وسیع کرنا ضروری ہے ،ایف بی آر کے چھاپوں اور آڈٹ سے ٹیکس نہیں بڑھے گا،کوشش ہے ،ایک صفحے پر مشتمل آسان سسٹم لائیں ،پہلے اسے اسلام آباد میں چیک کریں گے ، کامیاب ہوگیا تو ملک بھر میں لاگو کردیں گے۔

اسدعمر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو ہم نے ہی اٹھانا ہے، کسی نے باہر سے نہیں آنا،بہتر فیصلے کریں گے تو ملکی معیشت بہتر ہوگی۔