لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز  کی بیرون ملک قیام میں توسیع کی درخواست منظور

لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز  کی بیرون ملک قیام میں توسیع کی درخواست منظور
فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز  کی بیرون ملک قیام میں توسیع کی درخواست منظور کر تے ہوئے  انہیں لندن میں رہنے کیلئے مزید 14 روز دےدیے۔


تفصیلات کے مطابق، لاہور ہائیکورٹ میں قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف نے بیرون ملک قیام میں توسیع سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، وکیل اعظم نذیر تارڑنے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ حمزہ شہباز کی بیٹی بیمار ہیں ،ڈاکٹروں نے نومولود کی ہارٹ سرجری تجویز کی ہے ،بیٹی کی طبیعت ٹھیک ہوتے ہی حمزہ شہباز واپس آجائیں گے۔

عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں لندن میں قیام میں مزید15 روز کی توسیع کی جائے جبکہ وفاقی وکیل نے حمزہ شہباز کے قیام میں توسیع کی مخالفت کی۔