انسٹاگرام نے نیا فیچر متعارف کروا دیا

انسٹاگرام نے نیا فیچر متعارف کروا دیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

نیویارک :  انسٹاگرام نےخطرناک مناظر ،غصے  اور خود کو نقصان پہنچانے کی ترغیب دینے والی تصاویر اور ویڈیوز  کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ 

انسٹاگرام نے برطانوی نوجوان لڑکی مولی رسل کی خودکشی کے بعد پوسٹ کی شیئرنگ کے لیے نیا   حساس اسکرین فیچر متعارف کرایا ہے۔ جس کا اعلان انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے خود کیا۔

اس فیچر سے زخم، قتل، خودکشی اور خطرناک  مناظر کی تصاویر کو دھندلا کردیا جائے گا اور صرف خواہش مند صارفین کے بٹن دبانے پر ہی دستیاب ہوں گے۔ اس طرح پیج پر اسکرولنگ کے دوران یہ مناظر اچانک سامنے نہیں آئیں گے۔

برطانوی نوجوان لڑکی مولی رسل کی خودکشی کا ذمہ دار والدین نےانسٹاگرام کو قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ  بیٹی نے انسٹاگرام پر ایک شخص کی تصاویر سے خودکشی کا طریقہ سیکھا تھا۔