پی ایس ایل :اے بی ڈویلیز آج لاہور قلندر کی ٹیم کو جوائن کریں گے

پی ایس ایل :اے بی ڈویلیز آج لاہور قلندر کی ٹیم کو جوائن کریں گے
کیپشن: image by facebook

دبئی : جنوبی افریقہ کے آل راونڈر اے بی ڈویلیز پی ایس ایل فور سیزن میں شرکت کے لیے آج لاہور قلندر کی ٹیم کو جوائن کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کی ٹیم کے آل راونڈر اے بی ڈویلیز آج دبئی میں لاہور قلندر کی ٹیم کو جوائن کریں گے ، اس بات کا اعلان لاہور قلندر کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمین رانا نے کیا ۔

انھوں نے بتایا کہ کوشش کر رہے ہیں جلد از جلد تمام کھلاڑی ٹیم کو جوائن کریں تاکہ ایونٹ کے لیے تربیتی سیشن کا آغاز کیا جا سکے ۔

انھوں نے بتایا کہ نیوزی لینڈ کے آل راونڈر کورے اینڈرسن سترہ فروری کو لاہور قلندر کی ٹیم کو جوائن کریں گے جس کے بعد ایونٹ کے لیے حتمی تیاری شروع کی جا سکے گی ۔