پی ایس ایل سے سامنے آنے والے ٹیلنٹ کو ورلڈ کپ میں موقع مل سکتا ہے ، مکی آرتھر

پی ایس ایل سے سامنے آنے والے ٹیلنٹ کو ورلڈ کپ میں موقع مل سکتا ہے ، مکی آرتھر
کیپشن: ویڈیو سکرین شاٹ

دبئی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے دبئی میں اپنی ٹیم کراچی کنگز کو جوائن کر لیا ہے ۔دبئی پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سپرلیگ دنیاکی بہترین لیگزمیں سےہے۔پی ایس ایل نے ماضی میں کھلاڑی دیے،یقین ہےاس سال بھی نئے کھلاڑی ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سے سامنے آنیوالے ٹیلنٹ کو ورلڈ کپ میں بھی موقع مل سکتا ہے۔

ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ پی ایس ایل میں مقابلےکامعیاربہترین ہے اور ساری ٹیمیں بہترین کمبی نیشن کیساتھ میدان میں آئیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام ٹیموں کے درمیان اچھا مقابلہ ہوتا ہے  لیکن اگر لاہوراورکراچی میں فائنل ہوا تو مزہ  آجائیگا۔

خیال رہے کہ مکی آرتھر پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہیڈ کوچنگ کے فرائض کیساتھ ساتھ پی ایس ایل میں بھی کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ہیں ۔

یہ بھی یاد رہے کہ پی ایس ایل 4 کا آغاز 14 فروری کو دبئی میں ہو رہا ہے جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کو ٹیمیں آمنے سامنے ہو نگی ۔