مشرق وسطیٰ سے امریکی افواج کے انخلا نے ہتھیاروں کی دوڑ کو جنم دیدیا

مشرق وسطیٰ سے امریکی افواج کے انخلا نے ہتھیاروں کی دوڑ کو جنم دیدیا
کیپشن: image by facebook

میونخ  : مشرقی وسطیٰ سے  امریکی افواج کے بتدریج انخلاء کا عمل خطے میں  اسلحے کی خریداری کے رجحان کا سبب بن رہا ہے۔

جرمنی میں ہونے والی سیکیورٹی کونفرنس سے قبل جاری کردہ رپورٹ کے مطابق امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں اسلحے کی خریداری کی نئی دوڑ کا آغاز کر دیا ہے ۔ مشرق وسطیٰ کے ممالک  میں سن 2013 سے لے کر اب تک کے عرصے میں دفاعی اخراجات، اس سے پچھلے پانچ برسوں کے مقابلے میں  دوگنا ہو گئے ہیں ۔

 جرمنی کے شہر  میونخ میں ہونے والی سیکیورٹی  کانفرنس سے پہلے جاری  کردہ  رپورٹ کے مطابق  مشرقی وسطیٰ  میں  اسلحے کی خریداری  میں اضافہ، اس خطے سے امریکہ  کے انخلاء کے ساتھ ہوا ہے، ہتھیار خریدنے  کے معاملے  میں  عالمی سطح پر سرفہرست دس ملکوں کی فہرست  میں سات کا تعلق مشرق وسطیٰ کے خطے سے ہے۔

ان ممالک میں سعودی عرب ، ترکی ،اسرائیل اور کویت شامل ہیں ، رپورٹ کے مطابق ان ممالک کے پاس اپنے حریف ممالک سے زیادہ اسلحہ ، گولہ بارود موجود ہے ۔