فواد چوہدری نے شریف فیملی کے این آر او کا پول کھول دیا ،سنسنی خیز انکشافات

فواد چوہدری نے شریف فیملی کے این آر او کا پول کھول دیا ،سنسنی خیز انکشافات
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے شریف خاندان کے این آر او کا پول کھول دیا ،ان کا کہنا تھا کہ لبنان کے وزیر اعظم جنہوں نے شریف خاندان کو پرویز مشرف کے ذریعے این آر او دلوا یا تھا نے کہا کہ شریف فیملی کو این آر ا و دلوانا ان کی بڑی غلطی تھی ،جتنے معاہدے کیے گئے تھے ان میں سے ایک بھی پورا نہیں ہوا ۔

فواد چوہدری نے انکشاف کیا کہ وزیر اعظم عمران خان کیساتھ لبنان کے وزیر اعظم سعد الحریری کی ملاقات کے دوران این آر او سے متعلق مکالمہ بھی ہوا ، فواد چودھری نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان نے انھیں بتایا کہ پاکستان میں ایک بار پھر نواز شریف کو این آر او کی بازگشت ہے، سعد الحریری نے دونوں ہاتھ اٹھا کر کہا کہ شریف فیملی کو این آر او دلوانا ان کی بڑی غلطی تھی۔

770f4382e53dd3b8e8d5b3663b296c59

وزیر اطلاعات کے مطابق اس موقع پر سعد الحریری کا کہنا تھا کہ شریف فیملی نے ایک بھی کمٹمنٹ پوری نہیں کی، شریف فیملی کی وعدہ خلافی سے انہیں سخت شرمندگی ہوئی۔