کرونا وائرس، پاکستان کے سینیٹ نے چین کیلئے وہ کام کردیا جو کوئی اور ملک نہ کرسکا

کرونا وائرس، پاکستان کے سینیٹ نے چین کیلئے وہ کام کردیا جو کوئی اور ملک نہ کرسکا

اسلام آباد : پاکستان کے ایوانِ بالا (سینیٹ) نے چین سے اظہار یکجہتی کیلئے قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

چین سے اظہار یکجہتی کی قرار داد سینیٹرمشاہدحسین سیدنے پیش کی جو اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ کروناوائرس کے باعث چین کے عوام اور حکومت مشکلات کا شکار ہیں،ہم مشکل کی اس گھڑی میں چین کے عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس کے باعث اتوار کے روز چین میں مزید 97 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 908 ہوگئی ہے۔ اس جان لیوا وائرس کی اب تک 40 ہزار 171 لوگوں میں تشخیص ہوئی ہے۔