خواجہ برادران کیخلاف وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری

خواجہ برادران کیخلاف وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: عدالت نے عزیز بھٹی ٹاؤن سے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ نیب کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: احتساب عدالت نے خواجہ برادران کیخلاف وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نے قیصر امین بٹ کو گرفتار کر کے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور کی احتساب عدالت میں پیرا گون ہاؤسنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے استفسار کیا خواجہ سعد رفیق کہاں ہے جس پر جیل حکام نے جواب دیا خواجہ سعد رفیق اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہیں۔ عدالت نے عزیز بھٹی ٹاؤن سے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ نیب کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

خیال رہے عدالت میں نیب حکام نے زمین کے ریکارڈ کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔