ضلع عمرکوٹ میں 17 فروری سے 21 فروری تک پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس

ضلع عمرکوٹ میں 17 فروری سے 21 فروری تک پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس

مرکوٹ : ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے کہا کہ ضلع عمرکوٹ میں 17 فروری سے لے کر 21 فروری تک شروع ہونے والی پولیو مہم میں 241660 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائے گے اور اس مہم میں پولیو کے خاتمے پر توجہ مرکوز کر لیں، پولیو مہم میں ہرگز غفلت برداہشت نہیں کر سکتے، اس قومی پولیو مہم میں سپروائیز اور لیڈی ہیلتھ ورکر زیادہ توجہ دیں اور احسن طریقے سے کام کریں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ندیم الرحمان میمن نے پولیو مہم کے انتظامات کا جائیزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر آفیس دربار ہال میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،

انہوں نے کہااس پولیو مہم میں بچوں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچانے کے لیے ہمیں پولیو کے قطرے ضرور پلانے چاہئے کیونکہ پولیو ایک موزی مرض ہے جس کو ہر صورت ختم کیا جائے اور یہ تب ممکن ہے جب تمام اداروں کے سربراہ اس پولیو مہم کے سلسلے میں ایک دوسرے سے اپنا بھرپور کردار ادا کریں، انہوں نے کہا پولیو گذشتہ سال کی نسبت اس سال پورے ملک میں پولیو کیس کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جو تشویش ناک ہے اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے مزید سخت اقدامات کریں اور عمرکوٹ کی کچھ یونین کاؤنسل ایسی ہیں جن پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے،

انہوں نے کہا گھروں میں غیر موجود بچوں اور انکاری والدین کے بچوں کو قطرے پلانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں پولیو مہم کے دوران کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پلانے سے رہ نا جائے اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے ٹیموں سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا، اجلاس میں چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر الھداد، ایم ایس عمرکوٹ ڈاکٹر اعظم کھوسو، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف نے شرکت کی.