ضمنی انتخابات: الیکشن کمیشن نے رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

Bye Elections: Notification of deployment of Rangers and FCC continued
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن پر سیکیورٹی کیلئے ایف سی اور رینجرز کے اہلکار تعینات کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ ملک بھر میں آئندہ دنوں ہونے والے ضمنی الیکشن کے دوران تمام پولنگ سٹیشنوں کے باہر ایف سی اور رینجرز کے جوان تعینات کئے جائیں گے۔

ای سی پی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف سی اور رینجرز کے اہلکار 3 دن تک تمام ہولنگ سٹیشنوں کے باہر تعینات ہونگے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایف سی اور رینجرزکے افسروں کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دے دیئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف سی اور رینجرز کے سیکیورٹی افسروں کو کسی بھی بے ضابطگی کی صورت میں کارروائی کا اختیار ہوگا

تاہم انھیں اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی کارروائی سے قبل پریذائیڈنگ کو صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

خیال رہے کہ این اے 221 تھرپارکر میں 21 فروری، پی کے 63 نوشہرہ میں اور پی پی 51 گوجرانوالہ، این اے 45 کرم، این اے 75 سیالکوٹ میں 19 فروری، پی ایس 88 ملیر، پی ایس 43 سانگھڑ اور پی بی 20 پشین میں 16 فروری کو ضمنی انتخاب ہوگا۔