پشاور میں خواجہ سرا پر تشدد، زیادتی کے بعد بال کاٹ دیئے

پشاور میں خواجہ سرا پر تشدد، زیادتی کے بعد بال کاٹ دیئے
سورس:   File photo

پشاور ، نامعلوم افراد نے خواجہ سرا کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ 

خواجہ سرا نینا کو پشاور میں نائٹ پارٹی سے واپسی پر نامعلوم افراد نے اغوا کرکے غیرآباد علاقے میں لے گئے ۔ ملزمان نے خواجہ سرا کو کئی گھنٹے حبس بے جا میں رکھا ا ور پھر زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد اس کے سر کے بال کاٹ کر گنجا کر دیا ۔خواجہ سرا کی درخواست پر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔

خواجہ سرا نینا گزشتہ روز اپنی دوستوں کے ہمراہ پارٹی کے لئے گئی تھی جہاں سے واپسی پر اسے اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس نے تھانہ فقیر آباد میں واقعے کی رپورٹ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔

یاد رہے کہ پشاور میں خواجہ سراؤں سے زیادتی اور تشدد کے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں ۔خواجہ سراؤں کا کہنا ہے کہ حکومت اس سلسلے میں سخت ایکشن لے تاکہ خواجہ سراؤں کو تشدد کے واقعات میں کمی واقع ہوسکے ۔