تحریک لبیک سے معاہدہ ہو گیا اور مطالبات پارلیمنٹ میں رکھیں گے، وزیراعظم

تحریک لبیک سے معاہدہ ہو گیا اور مطالبات پارلیمنٹ میں رکھیں گے، وزیراعظم
کیپشن: تحریک لبیک سے معاہدہ ہو گیا اور مطالبات پارلیمنٹ میں رکھیں گے، وزیراعظم
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا تحریک لبیک کے ساتھ معاہدے کے تحت ان کے مطالبات پارلیمنٹ میں رکھیں گے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تحریک لبیک پاکستان سے ہماری بات ہوئی ہے اور تحریک لبیک نے فروری کی ڈیڈ لائن ختم کر کے 20 اپریل کر دی گئی ہے۔ معاہدے کے تحت تحریک لبیک کے مطالبات پارلیمنٹ میں رکھیں گے۔

واضح رہے کہ ٹی پی ایل نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے معاملے پر فرانسیسی سفیر کی ملک بدری، توہین رسالت ﷺ بل کی منظوری اور فرانسیسی اشیا پر پاپندی لگانے کے مطالبات کر رکھے ہیں۔ تحریک لبیک کے سربراہ مولانا سعد رضوی نے مطالبات کی منظور یکیلئے 16 فروری کی ڈیڈ لائن رکھی گئی تھی جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کرنا چاہتی تھی۔ 

پولیس نے مولانا سعد رضوی کی گرفتاری التوا میں ڈال دی ہے اور انہیں حراست میں لینے کیلئے پولیس کی بھاری نفری اقبال ٹاون میں ان کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوئے تھے لیکن کچھ دیر بعد پولیس کی نفری واپس لوٹ گئی۔ 

ادھر حکومت پنجاب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مولانا سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول میں ڈال دیا گیا ہے۔