سینیٹ الیکشن ،پی ٹی آئی کے امیدواروں نے ٹکٹ کی خواہش کا اظہار کردیا

سینیٹ الیکشن ،پی ٹی آئی کے امیدواروں نے ٹکٹ کی خواہش کا اظہار کردیا
سورس: File photo

لاہور،پنجاب میں پی ٹی آئی کے دس ممبران نے سینیٹ کے ٹکٹ کی خواہش کا اظہار کردیا ۔ 

ذرائع کے مطابق  پی ٹی آئی کے جو رہنما سینیٹ الیکشن لڑنا چاہتے ہیں ان میں  سیف اللہ نیازی، بابر اعوان، شہزاد اکبر، عمرسرفراز چیمہ، اعجاز چوہدی، ظہیر عباس ،جلال الدین رومی، سیف الدین کھوسہ، ڈاکٹرزرقا،تنزیلہ عمران اور جمشیداقبال چیمہ سمیت ثانیہ نشتر کے نام بھی متوقع امیدواروں میں شامل ہیں۔ان کے علاوہ ق لیگ کےاتحادی کامل علی آغا کے ٹکٹ کی منظوری عمران خان پہلے ہی دے چکے ہیں۔

یاد رہے  کہ حکومت سینیٹ الیکشن 3 مارچ کو  کرانے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ پی ٹی آئی   پنجاب میں سینیٹ کی6 سیٹیں ملنےکےلیے پر امید ہے، حکومت اپنے ناراض رہنماؤں کو  منانےکے لیےکوشاں ہےکیونکہ جنوبی پنجاب سے پی ٹی آئی کےمتعدد ارکان ناراض ہیں۔