کاٹن کی پیداوار 30 سال کی کم ترین سطح پر

کاٹن کی پیداوار 30 سال کی کم ترین سطح پر
کیپشن: کاٹن کی پیداوار 30 سال کی کم ترین سطح پر
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: تحریک انصاف کی حکومت میں معیشت کی تنزلی کا سفر جاری ہے۔ جہاں دیگر شعبوں میں تنزلی ہوئی ہے وہاں زراعت کے شعبے میں بھی تنزلی کا سفر جاری ہے۔ 

سینئر معاشی تجزیہ کار ڈاکٹر فرخ سلیم کی تحقیقات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں کاٹن کی پیداوار 30 سال میں کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ڈاکٹر فرخ سلیم کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کے دور میں کاٹن کی 98 لاکھ گانٹھوں کی پیداوار ہوئی۔ پیپلز پارٹی کے دور میں ایک کروڑ چھ لاکھ کاٹن کی گانٹھیں پیدا ہوئیں۔


 مسلم لیگ ن کے دور میں بھی کاٹن کی پیداوار ایک کروڑ چھ لاکھ گانٹھوں تک گئی تاہم جب ن لیگ کی حکومت ختم ہوئی تو یعنی دوہزار اٹھارہ میں کاٹن کی پیداوار 82 لاکھ گانٹھیں ہوگئی۔

پاکستان انصاف کی حکومت کے پہلے سال کاٹن کی پیداوار 76 لاکھ گانٹھیں تھیں،دوسرے سال کم ہو کر یہ یہ 62 لاکھ رہ گئیں جبکہ رواں سال مزید کم ہوگئیں اور کاٹن کی پیداوار 45 لاکھ گانٹھوں سے بھی کم ہوگئی۔