احتجاج پر حکومت بوکھلا گئی 

احتجاج پر حکومت بوکھلا گئی 
کیپشن: احتجاج پر حکومت بوکھلا گئی
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : تحریک لبیک اور سرکاری ملازمین کے احتجاج پر حکومت بوکھلا گئی ہے۔ حکومت کی طرف سے آج تحریک لبیک سے معاہدہ کیا گیا ۔جس پر تاریخ 11 فروری کی بجائے 11 جنوری لکھ دی گئی ۔ 

تحریک لبیک کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں لکھا گیا ہے کہ حکومت 16 نومبر کو ہونے والے معاہدے کو 20 اپریل سے قبل پارلیمنٹ میں پیش کرے گی۔ ٹی ایل پی کے فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو فورتھ شیڈول سے نکالا جائے گا۔ فریقین کی طرف سے کوئی بھی ایسی بات کی گئی جو معاہدے کے خلاف ہو تو معاہدہ منسوخ ہوجائے گا۔ 

سرکاری ملازمین کے ساتھ معاہدے میں بھی حکومت نے 11 فروری کے بجائے 11 جنوری کی تاریخ لکھ دی۔ سرکاری ملازمین کے معاہدے میں حکومت گریڈ ایک سے انیس تک ملازمین کی تنخواہ 25 فیصد بڑھانے کی منظوری دی ہے۔ اور صوبوں کو بھی سفارش کی گئی ہے کہ وہ اپنے ملازمین کی تنخواہ میں 25 فیصد اضافہ کریں۔وفاقی ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ یکم مارچ سے ہوگا۔