پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دیدی

پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دیدی
سورس: فوٹو/بشکریہ پی سی بی

لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تین رنز سے شکست دیدی۔ مہمان ٹیم کے کپتان کلاسن نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

 پاکستان کی طرف سے اننگز کا آغاز کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کیا۔ مہمان ٹیم کی طرف پہلا اوورز فورٹون نے کیا۔ گرین شرٹس کو پہلا نقصان بابر اعظم کی شکل میں اٹھانا پڑا اور کپتان جلد بازی میں رن لینے کے چکر میں فورٹون کی شاندار تھرو پر رن آؤٹ ہو گئے جبکہ حیدر علی 16گیندوں پر 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آل راؤنڈر حسین طلعت 11 گیندوں پر 15 سکور بنا کر تبریز شمسی کی گیند پر سٹیمپ آؤٹ ہوئے۔ قومی ٹیم کی چوتھی وکٹ افتخار احمد کی صورت میں گری جو 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ خوشدل شاہ سمپالا کی گیند پر فورٹون کو کیچ دے بیھٹے، انہوں نے 12 رنز بنائے۔ فہیم اشرف کی اننگز 4 تک محدود رہی۔

قومی ٹیم نے محمد رضوان کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ اوورز میں 169 رنز بنائے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین نے 104 رنز بنائے۔ ان کی اس اننگز میں 7 بلندو بالا چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔ محمد نواز 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پھلواکیو نے دو شکار کیے۔

ہدف کے تعاقب میں پروٹیز ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز میلان اور ہینڈرکس نے کیا اور پہلا اوور سپنر محمد نواز نے کیا۔

جنوبی افریقہ کے آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی میلان تھے جنہوں نے 44 رنز بنائے۔ دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سنائیمین تھے جنہوں نے صرف 2 رنز بنائے۔ دونوں کھلاڑیوں کو نوجوان سپنر عثمان قادر نے آؤٹ کیا اور فہیم اشرف نے ڈیوڈ ملر کو 6 رنز بنا کر پویلین بھیج دیا اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے کیچ تھاما۔ ن کلاسن 12 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر خوشدل شاہ کو کیچ دے بیٹھے، پانچویں کھلاڑی ہینڈرکس جب پویلین لوٹے تو انہوں نے 42 گیندوں پر 54 رنز بنائے۔ پھلواکیو کی اننگز14 رنز تک محدود رہی اور حارث رؤف کی گیند پر حیدر علی نے باؤنڈری پر کیچ تھاما۔

آخری اوورز میں مہمان ٹیم کو 19 رنز درکار تھے تاہم 16 رنز بنا سکی اس طرح پاکستان یہ میچ 3 رنز سے جیت گیا۔ قومی ٹیم کی طرف سے عثمان قادر اور حارث رؤف نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔