پاکستان میں کورونا کے وار تھم نہ سکے، مزید 39 اموات

پاکستان میں کورونا کے وار تھم نہ سکے، مزید 39 اموات

اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ روز کورونا مزید 39 افراد کی جان لے گیا جس کے بعد ملک میں اب تک  عالمی وبا سے ہونیوالی اموات کی مجموعی  تعداد 29 ہزار 687ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 58 ہزار 77کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں 3ہزار498نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 77 ہزارسے تجاوز کر چکی ہے۔ملک میں مثبت کیسز کی شرح 6 عشاریہ 2  فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے شکار ایک ہزار663مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

مصنف کے بارے میں