ننکانہ صاحب: توہین قرآن کے ملزم کو تھانے سے نکال کر قتل کردیا گیا، ہجوم نے لاش بھی جلادی، پولیس اہلکار فرار 

ننکانہ صاحب: توہین قرآن کے ملزم کو تھانے سے نکال کر قتل کردیا گیا، ہجوم نے لاش بھی جلادی، پولیس اہلکار فرار 
سورس: Twitter

ننکانہ صاحب : ننکانہ صاحب میں مبینہ طور پر توہین قرآن کے ملزم کو مظاہرین نے تھانے سے نکال کر قتل کردیا اور اس کی لاش کو جلادیا۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق ننکانہ صاحب میں تھانہ واربرٹن کی حدود میں مبینہ طور پر توہین قرآن پاک کا واقعہ ہوا۔  پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا لیکن مظاہرین نے ملزم کو پولیس کی حراست سے چھڑایا اور تشدد کرکے ہلاک کردیا۔ 

مظاہرین نے ملزم کو ہلاک کرنے کے بعد لاش کو جلا دیا ۔ واقعہ کے وقت پولیس اہلکار اور ایس ایچ او تھانے سے فرار ہوگئے تھے۔

دوسری طرف وزیر اعظم کے معاون خصوصی حافظ طاہر محممود اشرفی نے کہا ہے کہ ننکانہ صاحب میں شہری کو قتل کرنا مجرمانہ فعل ہے۔ حکومت پنجاب کی ذمہ داری ہے کہ مجرموں کے خلاف فوری ایکشن لے۔ 

انہوں نے کہا کہ کسی بھی گروہ، فرد یا جماعت کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ قانون کو ہاتھ میں لے اور ایسا عمل کرے جس کی قانون اجازت نہیں دیتا۔ 

مصنف کے بارے میں