باب پاکستان منصوبے کے نام پر بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی،وزیراعظم شہبازشریف

باب پاکستان منصوبے کے نام پر بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی،وزیراعظم شہبازشریف

لاہور:وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے  کہ باب پاکستان منصوبے کو بیدردی اور بے رحمی سے تاخیر کا شکار کیا گیا،  منصوبے کے نام پر بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی ہے ۔

لاہور میں باب پاکستان کی تعمیر اور والٹن روڈ کی توسیع اور کشادگی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم شہبازشریف کا  کہنا تھا کہ یہ ایک تاریخی مقام  ہے جو ہم سب کو ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے بڑوں پاکستان کے حصول کی جدوجہد کیلئے دیں ۔ہندوستان سے لاکھوں کروڑوں لوگ ہجرت کرکے  پاکستان آئے۔آج ایک بار پھر اس تاریخی مقام پر اکٹھے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا  کہ  پاکستان کو حاصل کرنے کیلئےلاکھوں ماؤں کے آنچل پھٹے،بزرگوں،جوانوں،بیٹیوں اور بیٹوں نے جام شہادت نوش کیا،یہ مقام نہایت اہم ہے قائداعظم محمد علی جناح اس جگہ 1948 میں تشریف لائےتھے،اس منصوبے نے مختلف معاملات میں پوری دنیا کو قیام پاکستان کی تاریخ بتانی تھی،والٹن میں ہزاروں مہاجرین نے آکر قیام کیا،

وزیر اعظم کا کہنا تھا پچھلے 20 سے 25 سال میں میرا یہاں آٹھواں یا دسواں دورہ ہے،  ہم نے اس منصوبے  سے  مختلف معاملات میں پوری دنیا کو قیام پاکستان کی تاریخ بتانی تھی لیکن پاکستان کے 110 کروڑ روپے اس منصوبے میں دفن ہوچکے ہیں ،کھنڈرات موجود ہیں، نوازشریف نے 1991 میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا ،مسلم لیگ (ن) کےدوسرے دور میں بھی اس منصوبے کو آگے بڑھانے کیلئے کام شروع ہوا، 2008 میں تیسری بار یہاں حاضر ہوا تھا اور منصوبے کو شروع کیا۔

   2008 میں دوران بریفنگ بتایا گیاکہ  90 کروڑ روپے کا گرینائٹ یہاں لگانا ہوگا، اس پر میں نے کہا اس منصوبے پر اتنا مہنگا گرینائٹ نہیں لگے گا، 90 کروڑ روپے کا گرینائٹ جس کا آرڈر بھی ہوچکا تھا منسوخ کرایا، انہوں نے کہا کہ میں نے اس منصوبے میں مقامی پتھر استعمال کرنے کا کہا ۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا دعا ہے نیب کے عقوبت خانے میں دشمن بھی نہ جائے، بے گناہ لوگوں کو چن چن کر دیوار سے لگایا گیا، نیب کے عقوبت خانوں میں بھجوایا گیا، اس منصوبے میں اربوں کا غبن ہوا کیا نیب نے ان لوگوں کو بلا کر پوچھا؟ سابق حکومت میں نیب کے عقوبت خانے میں انصاف کا قتل عام ہوا، ملک میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا نظام چلتا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا یہ ایک منصوبہ نہیں بلکہ ملک کےطول وارض میں اربوں کھربوں کےمنصوبےہیں جودفن ہوچکے،وزیراعظم باب پاکستان منصوبے کو بیدردی اور بے رحمی سے تاخیر کا شکار کیا گیا، باب پاکستان منصوبے کے نام پر بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی، ملک کی بہتری کیلئے سب کو کام کرنا ہگا  میں بھی اشرافیہ میں شامل ہوں،سب مل کر سچے دل سے قربانی دیں گے، 75 سال سے ہچکولے کھانے والی کشتی کنارے لگے گی، 

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا دن رات محنت قر بانیوں سے ملک ترقی کرےگا،  اور اس کیلئے نظام کی  تبدیل  کی ضرورت ہے ، دن رات مل کر محنت کرکے مشکلات سے جلد نکل جائیں گے۔