16 ارب منی لانڈرنگ کیس : شہباز شریف فیملی کو بڑا دھچکا، سلیمان شہباز کی بے گناہی کی رپورٹ مسترد، پیش ہونے کا حکم 

16 ارب منی لانڈرنگ کیس : شہباز شریف فیملی کو بڑا دھچکا، سلیمان شہباز کی بے گناہی کی رپورٹ مسترد، پیش ہونے کا حکم 
سورس: File

لاہور : سپیشل سینٹرل کورٹ نے شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس  میں آج کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔  عدالت نے سلیمان شہباز کو بطور ملزم ٹرائل میں طلب کر لیا ۔

  

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ  16ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمے میں سلیمان شہباز کو بےگناہ کرنے کیFIA رپورٹ مسترد کی جاتی ہے۔ سلیمان شہبازاور طاہر نقوی بطور ملزم آئندہ سماعت پر پیش ہوں ان کے خلاف مواد موجود ہے۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو پچاس ہزار کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔ 

  

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے اس کیس میں سلیمان شہباز کو کلین چٹ دے دی تھی ۔ایف آئی اے نے رپورٹ جمع کروائی کہ سلیمان شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کا کوئی ثبوت موجود نہیں۔ عدالت نے  4 مارچ کو ملزمان کو ٹر ائل  میں پیشی کے لیے طلب کر لیا۔

مصنف کے بارے میں