سرگودھا: 85 سالہ شخص نے 70 برس پرانی محبت کو پالیا

سرگودھا: 85 سالہ شخص نے 70 برس پرانی محبت کو پالیا

سرگودھا:دل ہونا چاہیے جوان عمروں میں کیا رکھا ہے اب سرگودھا کے غلام فرید کو ہی لے لیں جسے 85 سال کی عمرمیں اپنی پہلی محبت یعنی رانی بی بی سے شادی کا موقع ملا تو ہاتھ سے جانے نہ دیا۔

7 دہائیاں قبل غلام فرید جھاوریاں کی رہائشی رانی بی بی کو بچپن ہی میں کھیل کود کے دوران نہ جانے کب دل دے بیٹھا، جوانی کی حدود میں داخل ہوئے توغلام فرید نے رشتہ کے لیے والدین کو بھجوایا لیکن ظالم سماج کی وجہ سے دونوں کی شادی نہ ہو سکی لیکن وقت نے پلٹا کھایا اور8 سال قبل غلام فرید کی بیوی وفات پا گئی جبکہ ایک سال قبل رانی بی بی کا خاوند بھی فوت ہوگیا تو دونوں کے بچوں نے برسوں پرانی محبت کو دوبارہ ملانے کا ارادہ کیا اورکامیاب بھی ہوگئے۔

7 دہائیوں کے بعد ہی سہی دو محبت کرنے والے دل مل گئے، غلام فرید اوررانی بی بی کی شادی پرپورا علاقہ خوش ہے اور اس پریمی جوڑے کے لیے دعا گوہے جب کہ بچوں اورپوتے پوتیوں کے ساتھ ساتھ علاقے کے بڑے بوڑھے بھی خاصے خوش ہیں۔