ایران نے حج انتظامات کی دعوت کو ٹھکرا دیا،سعودی عرب

ایران نے حج انتظامات کی دعوت کو ٹھکرا دیا،سعودی عرب

ریاض :سعودی عرب نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے سعودی عرب کے حج انتظامات کی دعوت کو ٹھکرا دیا گیا،عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ وزارت حج کی طرف سے پورے عالم اسلام کو رواں سال حج کے انتظامات سے متعلق سفارشات بھجوائیں مگر ایران کی جانب سے سعودی عرب کے حج انتظامات کی دعوت کو ٹھکرا دیا گیا۔
ان کا کہناتھا کہ ایران کو سعودی وزارت خارجہ کے بجائے براہ راست وزارت حج وعمرہ کے توسط سے حج انتظامات پر بات چیت کی دعوت دی گئی تھی مگر تہران کی طرف سے ہٹ دھرمی اور لا پرواہی پر اصرار جاری رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی وزارت خارجہ کا بیان مضحکہ خیز ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تہران کو سعودی عرب کی طرف سے حج کے امور پر کوئی دعوت نہیں ملی حالانکہ سعودی عرب نے 79 ملکوں کو حج کے امور پر دعوت نامے ارسال کیے، جس کے بعد رواں ماہ سے حج درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ رواں سالہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حجاج کرام کی تعداد میں اضافے کی بھی منظوری دی ہے۔