اسلام آباد کو تعلیم کے لحاظ سے پاکستان کا ماڈل شہر بننا چاہیے،وزیراعظم نواز شریف

اسلام آباد کو تعلیم کے لحاظ سے پاکستان کا ماڈل شہر بننا چاہیے،وزیراعظم نواز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے تمام 422 اسکولوں کے لیے 422 بسیں ہونی چاہئیں اسلام آباد کو تعلیم کے لحاظ سے پاکستان کا ماڈل شہر بننا چاہیے ۔ بچوں کو اسکولوں میں داخلہ میرٹ پر ملنا چاہیے اور مرد اور خواتین اساتذہ کی بھرتی بطی میرٹ پر ہونی چاہیے ۔ 200 بسوں کا آرڈر دیا ہوا ہے وہ بھی فوری طور پر آنی چاہئیں ہم اور بچے مل کر خوبصورت پاکستان بنائیں گے ۔ہم جوپاکستان کے لیے کر رہے ہیں بچے اس سے 100 فیصد زیادہ پاکستان کے لیے کریں گے اسلام آباد کی سڑکیں بہترین ہونی چاہئیں ۔اسٹریٹ لائٹس بہترین ہونی چاہئیں ، کوڑا کرکٹ ختم ہونا چاہیے۔ اسلام آباد میں ہر سہولت ہونی چاہیے ۔ اسلام آباد کو آنے والے وقت میں دنیا بھر کا خوبصورت ترین شہر بنایا جائے گا خصوصی بچوں پر بھی ہم خصوصی توجہ دیں گے ۔ بچے نواز شریف کے دل کی دھڑکن ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے تعلیمی اصلاحات پروگرام کے تحت اسکولوں کو نئی بسوں کی فراہمی کی تقریب سے خطاب میں کیا اس موقع پر وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ، وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، مریم نواز شریف اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بچے من کے سچے ہوتے ہیں سب بچے نواز شریف کی جان ہیں مجھے سب بچوں پر فخر ہے میری دعا ہے اللہ تعالیٰ آگے چل کر سب بچوں کو پاکستان کی خدمت کرنے والا بنائے بچے اور بچیاں پاکستان کا مستقبل ہیں اور مستقبل کے معمار ہیں بچے پاکستان کو اور مضبوط بنائیں گے ہم جو پاکستان کے لیے کر رہے ہیں بچے اس سے سو گنا زیادہ کریں گے ۔ اس لیے ہم چاہتے ہیں اسکول اچھے نظر آئیں ان کی عمارتیں خوبصورت نظر آنی چاہئیں اسکولوں کا ماحول بہترین ہونا چاہیے ۔ اسکول کے اندر ہر سہولت ہونی چاہیے پڑھائی لکھائی کا معیار بہت اچھا ہونا چاہیے جب بچے اسکول میں داخل ہوں تو وہ خوش ہوں ایک بچے نے کہا ان بسوں میں بیٹھنے کا مزہ آئے ہم چاہتے ہیں اسکول ایسے بنیں کہ ان میں بیٹھنے کا بھی مزہ آئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بچے پڑھ لکھ جائیں گے اور ملک کی خدمت کریں گے تو کرسی پر بیٹھنے کا بھی مزہ آنا چاہیے ہم اور بچے مل کر خوبصورت پاکستان بنائیں گے پاکستان میں رہتے ہوئے پاکستان سے باہر جاتے ہوئے پاکستان کے لیے خدمت کرتے ہوئے فخر محسوس کریں گے ماں باپ بھی خوش ہیں کہ ان کے بچے بسوں میں بیٹھ کر آئیں گے وہ سمجھتے ہیں آج ان کا فکر ختم ہو رہا ہے کیونکہ وہ عام بسوں اور ویگنوں میں بچوں کو اسکول بھیجنے کے لیے تیار نہیں میں نے مریم نواز سے کہا تھا کہ دیکھ لو سوچ لو اسلام آباد میں 422 اسکول ہیں سب کی عمارتیں شاندار ہونی چاہئیں بہترین انتظام ہونا چاہیے طارق فضل چوہدری سے میں نے کہا بہتر پڑھائی ہونی چاہیے شاندار معیار ہونا چاہیے بچوں کو داخلہ میرٹ پر ملے بغیر میرٹ کوئی استاد بھی بھرتی نہیں ہونا چاہیے ۔ پڑھائی لکھائی میرٹ پر ہونی چاہیے اساتذہ چاہے وہ مرد ہوں یا خواتین سب کی بھرتی میرٹ پر ہونی چاہیے میں نے کہا تھا کہ 422 اسکول ہیں کم از کم ایک اسکول کے لیے ایک بس ضرور ہونی چاہیے پہلی کھیپ آ چکی ہے 200 بسوں کا آرڈر دیا ہوا ہے وہ بسیں بھی فوری طور پر آنی چاہئیں ۔ میں علی رضا سے کہوں گا کہ وہ خاص طور پر اس کا اہتمام کریں جلد از جلد سے باقی بسیں بھی پہنچیں تاکہ بچوں کو اسکول بس میسر ہو خاص طور پر بچیوں کے اسکولوں میں بسیں پہلے ملنی چاہئیں ۔ 422 اسکولوں کے لیے 422 بیس بھی ہونی چاہئیں ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی تعلیم کا معیار بہت اچھا ہونا چاہیے اسلام آباد پورے ملک میں تعلیم کے لحاظ سے ماڈل سٹی بننا چاہیے اسلام آباد کے باقی معاملات کو بھی ہم ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں میئر اسلام آباد شیخ عنصر عزیز بھی یہاں بیٹھے ہیں میں نے میئر اسلام آباد سے کہا ہے کہ اسلام آباد کی سڑکیں بہترین ہونی چاہیے اسلام آباد کی اسٹریٹ لائٹس بہترین ہونی چاہئیں یہاں سے کوڑا کرکٹ ختم ہونا چاہیے صاف ستھرا شہر ہونا چاہیے اسلام آباد میں ہر سہولت ہونی چاہیے گلیاں بڑی اچھی ہونی چاہئیں اسکی طرف بھرپور توجہ دی جا رہی ہے اسلام آباد کے ارد گرد کے علاقے بھی ٹھیک ہونے چاہئیں بہارہ کہو سے بھی بہت سے بچے اسکولوں میں آتے ہیں وہاں بائی پاس بننا چاہیے تاکہ وہ شہر سے نہ گزریں اور بائی پاس سے آئیں تاکہ ان کا آنے اور جانے میں وقت ضائع نہ ہو ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد آنے والے وقت میں دنیا بھر کا خوبصورت ترین شہر بن جائے گا ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز ننھے منے نونہالوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں خصوصی بچوں پر بھی ہم خصوصی توجہ دیں گے ان کا کہنا تھا کہ جو بچے بیٹھے ہیں وہ نواز شریف کے دل کی دھڑکن ہیں ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں ، میں ، مریم نواز ، ہمارے وزیر اور مشیر اسکولوں میں بھی آئیں جہاں جہاں ہو سکا ہم جائیں گے بچوں کے اسکول ٹھیک ہو جائیں پڑھائی کا نظام بہتر ہو جائے بسیں بھی مل جائیں ہم اسے پہلے اور بعد میں بھی اسکولوں میں آئیں گے میں خود آ کر بچوں کو اسکولوں میں آ کر ملوں گا بچے پڑھیں لکھیں گے یہ بھی پاکستان کی خدمت ہے اور میں اپنی ڈیوٹی انجام دوں گا یہ بھی پاکستان کی خدمت ہے اللہ تعالیٰ ہم سب کو خدمت کی توفیق عطا فرمائے اس موقع پر وزیر اعظم نے اسکول بس کی چابی بچوں کے حوالہ کی جبکہ بچوں کے ساتھ مل کر اسکول بس کے ماڈل والا کیک بھی کاٹا جبکہ وزیر اعظم نے دیگر حکام کے ہمراہ ایک بس پر بیٹھ کر اسکول کا چکر بھی لگایا ۔

مصنف کے بارے میں